شیخوپورہ میں لیڈرشپ ٹریننگ ورکشاپ

minhajulquran

تحریکِ منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ اور مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام ’’لیڈرشپ ٹریننگ ورکشاپ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں ڈاکٹر غُلام مرتضیٰ علوی (مرکزی ڈرائریکٹر نظامتِ تربیت)، علامہ منہاج الدین قادری (نائب ناظم نظامتِ تربیت) اور علامہ پروفیسر عدنان وحید قاسمی (ناظمِ دعوت وتربیت ضلع شیخوپورہ) نے شرکاء کو لیکچر دیئے۔

کیمپ میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے جہد مسلسل اور اوصاف قیادت پر لیکچر دیا اور شرکاء سے قیادت کی صفات پر مشتمل نکات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ علامہ محمد منہاج الدین قادری نے کوآرڈینیشن کونسل کے قیام اور نظامتوں کی فعالی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مکمل ورکنگ کا طریقہ کار سمجھایا۔ کیمپ میں شرکاء کے ساتھ سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی، جس کو علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کنڈکٹ کیا۔

کیمپ کے آخر میں آستانہ عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید ابوبکر شاہ نے منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت کی سند بھی وصول کی۔ اس موقع پر پروگرام کے کامیاب انعقاد پر منہاج القرآن شیخوپورہ کے صدر شکیل احمد اعوان، ناظم خالد محمود منہاجین اور امتیاز علی قادری کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔

minhajulquran

training workshop

minhajulquran

minhajulquran

training workshop

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top