لاہور بار کے نو منتخب نائب صدر ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ

لاہور بار ایسوسی ایشن ایشیاء کا سب سے بڑا قانونی پلیٹ فارم ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
وکلاء انصاف کے طالب مظلوموں کی بڑی امید ہیں، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن
لاہور بار کی عظیم قانونی روایات کو آگے بڑھاؤں گا، نومنتخب نائب صدر ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ
ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ کو پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے رہنماؤں کی مبارکباد
استقبالیہ تقریب سے لہراسب گوندل ایڈووکیٹ، انوار اختر ایڈووکیٹ نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، ڈاکٹر نعیم انور نعمانی، جواد حامد کا خطاب

لاہور (23 جنوری 2021ء) نو منتخب نائب صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاجینز  کوآرڈینیشن کونسل کی طرف سے استقبالیہ دیا گیا۔ استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاجین ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں، لاہور بار ایسوسی ایشن آئین و قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی کیلئے بے مثل قانونی خدمات انجام دینے والا ایک باوقار پلیٹ فارم ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ اس اہم پلیٹ فارم پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تربیت اور فکر کا حامل سپوت ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ ایک اہم ذمہ داری اور ایک نئے عزم اور ولولے کے ساتھ اپنا قانونی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ اپنے مثبت اور تعمیری کردار کے ذریعے لاہور بار ایسوسی ایشن کی قانون و انصاف کی بالا دستی کی حامل عظیم جدوجہد اور روایات کو آگے بڑھائیں گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مزید کہا کہا کہ انسانی خدمت اور اللہ کی خوشنودی کے حصول کیلئے وکالت ایک بہترین شعبہ ہے۔ وکلاء انصاف کے طالب مظلوموں کی بڑی امید ہیں۔

استقبالیہ تقریب میں نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، لہراسب گوندل ایڈووکیٹ، سینئر وکیل صاحبزادہ انوار اختر ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، شیخ سخاوت علی ایڈووکیٹ، امتیاز چودھری ایڈووکیٹ نے، سید اظہر حسین ایڈووکیٹ نے بھی اظہار خیال کیا۔ منہاجینز فورم کے سینئر قائدین ڈاکٹر نعیم انور نعمانی، جواد حامد نے لاہور بار ایسوسی ایشن کا نائب صدر منتخب ہونے پر ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ کو مبارک باد دی، پاکستان عوامی تحریک کے راہنماؤں خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، بشارت جسپال، نوراللہ صدیقی، میاں ریحان مقبول، شہزاد رسول، عارف چودھری، حافظ عابد بشیر و دیگر رہنماؤں نے بھی ایم ایچ شاہین کو اہم کامیابی پر مبارکباد باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top