ادیب جاودانی کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

(ایم ایس پاکستانی)

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ادیب جاودانی نے گزشہ دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم تمویلات علامہ شاہد لطیف قادری نے معزز مہمان کو اس وزٹ کے لیے خصوصی طور پر دعوت دی تھی۔ تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر علامہ شاہد لطیف قادری اور سینئر نائب ناظم ویلفیئر ملک شمیم احمد اور دیگر قائدین نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں علامہ شاہد لطیف قادری اور ملک شمیم احمد نے ادیب جادانی کو مرکزی سکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا جس میں انہوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس وزٹ میں ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، ڈپٹی ڈائر یکٹر امورخارجہ شکیل احمد طاہر، سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر راجہ عبدالرحمان، ناظم پروڈکشن شفیق الرٰحمن سعد اور مرکزی سیل سینٹر کے انچارج محمد سعید نے اپنے اپنے شعبہ جات کا تفصیلی تعارف بھی کرایا۔ گوشہء درود میں بھی معزز مہمان نے حاضری دی۔

ادیب جاودانی نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمدعباسی اور امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی سے الگ الگ ملاقات کی۔ ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امت کیلئے بے مثال خدمات سر انجام دی ہیں جو عالم اسلام کا سرمایہ ہیں۔ ادیب جاودانی نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو پاکستان کا سرسیّد قرار دیا اور ان کی علمی، فکری، مذہبی اور سیاسی خدمات کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوان نسل کو دین کی طرف راغب کرکے مسلم امہ کی عظیم خدمت کی ہے اور تحریک منہاج القرآن کا تجدیدی کام رہتی دنیا تک زندہ رہے گا۔ اس ملاقات میں علامہ شاہد لطیف قادری بھی اور شمیم نمبردار بھی موجود تھے۔ ملاقات کے آخر میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق عباسی اور علامہ شاہد لطیف قادری نے ادیب جاودانی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘، منہاج السوی اور چند دیگر کتب کا تحفہ بھی دیا۔


گوشہء درود میں حاضری کے دوران


سیل سنٹر کا وزٹ کرتے ہوئے


سیل سنٹر کا وزٹ کرتے ہوئے


ناظم منہاج پروڈکشن شفیق الرحمان سعد اپنی نظامت کا تعارف کراتے ہوئے


ڈائریکٹر سروسز ڈیپارٹمنٹ راجہ عبدالرحمان اپنے شعبہ کا تعارف کراتے ہوئے


ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی معزز مہمان کو عرفان القرآن کا تحفہ دیتے ہوئے


ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور علامہ شاہد لطیف قادری
معزز مہمان کو منہاج السوی اور دیگر کتب پیش کر رہے ہیں

اس سے متعلقہ اخباری تراشے ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top