منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتما م درس عرفان القرآن لارل ہوم سکول کاشف چوک میں منعقد ہوا۔ جس میں علامہ غلام شبیر جامی نے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا مقامِ معیت و فنائیت کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق واحد صحابی ہیں، جن کی صحابیت کا ذکر قرآن ِ پاک میں اللہ پاک نے خود فرمایا۔ آپ کی صحابیت نص ِقرآنی سے ثابت ہے، اللہ پاک نے آپ کو ثانی ایثنین کا مرتبہ عطا فرمایا۔ تمام مکاتب فکر اس بات پر متفق ہیں کہ غارِ ثور میں حضور نبی اکرم ﷺ کے ساتھ حضرت ابوبکر صدیق ہی تھے، کو ئی دوسرا صحابی آپ ﷺ کے ساتھ نہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق کو حضور نبی اکرمﷺکی ذات میں فنائیت کا مقام حاصل تھا۔ غار میں موجود جب حضرت ابوبکر صدیق نے خوف محسوس کیا تو حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ اے ابوبکر غمزدہ نہ ہوں اللہ پاک ہمارے ساتھ ہیں۔

انہوں نے غارِ ثور میں حضورنبی اکرم ﷺ کے ساتھ تین دن اور تین راتیں اکٹھے گزاریں۔ غارِثور کی توجہ اتحادی کا نتیجہ تھا کہ صدیق اکبر کے چہرہ پر چہر ہ مصطفے ٰ ﷺ کا رنگ چڑھ گیا تھا اور ان کے ظاہر و باطن متحد ہوگئے تھے۔ جب مدینہ منورہ پہنچے تو لوگوں کو پہچانے میں غلط فہمی ہوئی کہ آقا کون ہے اور غلام کون ہے۔ اسی وجہ سے حضرت ابوبکر صدیق نے حضور نبی اکرم ﷺ کے اوپر چادر تان دی اور آپ ﷺ کو بیٹھا دیا تاکہ لوگ آقا علیہ السلام کو پہچان سکیں۔

یہی وجہ ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے ظاہر ی وصال کے بعد اڑھائی سال جو اسلام کے دفاع کے لئے سینہ سپر اور ناقابل شکست پہاڑ بن کر کھڑے رہے وہ دراصل قوتِ صدیقی سے نہیں بلکہ قوتِ محمدی ﷺ کے ساتھ کھڑے رہے۔ وہ تدبیر نبوت کی قوت سے کھڑے تھے۔ یہی سبب تھا غارِثور میں توجہ دینا یہ وصال کے بعد کے ایام کی تیاری تھی۔

پروگرام میں آرگنائزر جماعت اہل سنت ضلع قصور حضرت علامہ قاری علی حسن رضوی نے بطور مہمانِ خصوصی پروگرام میں شرکت کی۔ علاقہ بھر سے مشائخ عظام، علماء کرام، مذہبی، سیاسی، سماجی اور تاجر برادری نے بھی درس قرآن میں شرکت کی۔

اس سے پہلے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور قاری شانِ رسول نے خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک کی۔ معروف نعت خواں ثاقب شریف نے حضور نبی اکرم ﷺ کی مدح سرائی کی سعادت حاصل کی۔ پروگرام کی صدارت محمد ندیم مصطفائی صدر تحریک منہاج القرآن ضلع قصور بی نے کی۔ منتظمین میں تنویر حسین مصطفوی ناظم قصور بی، ملک نقاش قادری صدر تحریک منہاج القرآن پتوکی، نائب صدر محمد اکرم مصطفائی، ناظم پی پی 180 زاہد حسین قادری، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے طلباء راؤ علی، میر الیاس، فواد ندیم اور زعیم قادری شامل تھے۔

پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی قاری علی حسن رضوری، صدر پریس کلب چوہدری تنویر احمد اور باجی ساجدہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمہ عرفان القرآن کے نسخے بطور تحفہ پیش کئے۔ آخر میں دعا کے بعد آنے والے حاضرین کی تواضع کےلئے لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ:تنویر حسین مصطفوی

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top