چلی: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ پر دعائیہ تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ اس موقع پر احمد حسن سلہری (صدر MQI چلی) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی اور پوری دنیا مین پھیلے منہاج القرآن کے نیٹ ورک پر بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے دین کی سربلندی اور فروغ کے لئے اپنے نیک اور برگزیدہ بندوں کو چن لیتا ہے اور شیخ الاسلام ان میں سے ایک ہیں۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور درود وسلام کے بعد تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

رپورٹ: احمد حسن سلہری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top