کوریا: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ پر قائدڈے تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل انچھن سنگدو سٹی ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ پر قائد ڈے دعائیہ تقریب اہتمام کیا گیا۔ دعائیہ تقریب کی صدارت محمد جمیل چودھری (امیر منہاج ایشیئن کونسل) نے کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کی طویل عمری کی دعا کی۔

منہاج القرآن ساوتھ کوریا کے صدر شہزاد علی بھٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی علمی اور اجتہادی خدمات کا تعارف کروایا اور کوریا میں مشن کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ امیر منہاج ایشیئن کونسل محمد جمیل چودھری نے اختتامی گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی امت مسملہ کے اتحاد اور ان کی شخصیت کے ہمہ جہتی پہلوں پر روشنی ڈالی۔ اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

رپورٹ: محمد جمیل چودھری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top