رحیم یار خان میں سفیر امن کانفرنس، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی شرکت

تحریک منہاج القرآن رحیم یار خان کے زیراہتمام پریس کلب میں ’’سفیر امن کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی اور زونل نائب ناظم محمد علی قادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس میں خرم نواز گنڈاپور، شاکر خان مزاری اور مظہر محمود علوی نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدیدی، علمی اور عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی پر مختلف فورمز کے رہنماوں، عہدیداروں اور کارکنان کو شیلڈز بھی دی گئیں۔

کانفرنس میں ضلعی صدر تحریک زاہد محمود، ضلعی ناظم خالد اقبال، میاں مسعود اور ضلعی ایگزیکٹو کے جملہ ممبران اور پی پی حلقہ جات کے عہدیداران و کارکنان اور جملہ فورمز پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ، ایم ایس ایم کے ضلعی و تحصیلی سطح کے ذمہ داران اور سول سوسائٹی کے سینکڑوں خواتین و حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کا 70 پاونڈ کا وزنی کیک بھی کاٹا گیا اور اختتامی دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top