منہاج القرآن کلورکوٹ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریبات

تحریک منہاج القراۤن تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر کی یونین کونسلز میبل، کلول اور غلاماں کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ منائی۔ اس سلسلہ میں مختلف قائد ڈے تقریبات منعقد ہوئی، جس میں قاضی شفیق اور صابر خان کی کی قیادت میں شمالی پنجاب کی قیادت نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں الطاف حسین خان، اسامہ مشتاق اور جمعہ خان کی قیادت میں ضلعی قیادت نے شرکت کی۔ حافظ مظہر الحق، محمود خان، عبدالواحد لودھرا اور ذکااللہ سمیت تحصیلی فورمز کی قیادت اور یوسی ناظمین نے بھی تقریبات میں شرکت کی۔

اس موقع پر قائد ڈے کی مناسبت سے شیخ الاسلام کی سالگرہ کے کاٹے گئے اور کارکنان و عہدیداروں نے شیخ الاسلام کی 70ویں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top