ڈاکٹر طاہرالقادری کا محمد رفیق نجم کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

کرنل (ر) فضل مہدی کے والد، قاضی فیض الاسلام کی پھوپھی کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور(27 فروری 2021) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم کے بھائی حاجی محمد صدیق قادری، ایڈمنسٹریٹر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کرنل (ر) فضل مہدی کے والد اور پی ایس او ٹو چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل قاضی فیض الاسلام کی پھوپھی جان کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل، مرحومین کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، نوراللہ صدیقی و دیگر رہنماؤں نے بھی انجینئر محمد رفیق نجم، کرنل (ر) فضل مہدی اور قاضی فیض الاسلام سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت، بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top