فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب کا انعقاد

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن پی پی 111کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، ضلعی صدر میاں عبدالقادر، رب نوازانجم، رانا طاہر سلیم اور میاں کاشف محمود نے کہا کہ ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی سیاسی، مذہبی، تعلیمی، فلاحی اور امن عالم کیلئے خدمات کا دائرہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، انہوں نے نوجوانوں کو سیاسی شعور عطاء کیا، ظالموں کے سامنے کھڑا ہونے کی جرأت دی اور اپنی 70 سالہ زندگی میں تحریک منہاج القرآن کی شکل میں علم و عرفان کا عظیم مرکز عطاء کیا، پوری دنیا میں اسلام کے پرامن تشخص کو اجاگر کیا، استحصالی سیاسی انتخابی نظام کے خلاف ان کی جدوجہد تاریخ کا سنہرا باب ہے، ملک میں امن لانے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔

تقریب میں رانا غضنفر علی، آصف عزیز، غلام محمد قادری، سہیل مقصود، ملک سرفراز قادری و دیگرپی پی حلقہ جات کے صدور اور ناظمین بھی موجود تھے۔ آخر میں شیخ الاسلام کی 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازیٔ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top