یونان: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام قائد ڈے کی تقریبات

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں 24 فروری 2021ء کو منہاج القران انٹرنیشنل یونان کے ناظم مالیات عابد علی جٹ اور ناظم حلقہ دورود قاری محمد اقبال کی رہائش گاہ پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں علامہ محمد نواز ہزاروی، منہاج القران انٹرنیشنل یونان کے صدر ارسلان خرم چیمہ، امیر تحریک غلام مرتضی قادری، سابق نائب صدر محمد آصف قادری، منہاج یوتھ لیگ یونان کے صدر راجہ اختشام، ناظم عرفان وڑائچ، ناظم مالیات قمرالزمان، نائب ناظم مالیات چوہدری شہزاد، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونان کے ناظم عنصر علی، مسجد کمیٹی کے سابق صدر ضیاء اللہ، منہاج نعت کونسل کے سرپرست استاد لطیف اور مولوی الیاس سمیت منہاج یوتھ لیگ کے کارکنان نے شرکت کی۔

دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کے الف سینا، برہامی اور کروپی میں قائم اسلامک سینٹرز اور تنظیمی مراکز میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ کرونا وباء کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے سبب ان تقریبات میں شرکاء کی تعداد محدود رکھی گئی۔ ان تقریبات میں شیخ الاسلام کی دینی و فکر خدمات پر آپ کو ہدیۂ تبریک پیش کیا گیا اور آپ کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کے لیے دعائیں کی گئیں۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top