کوئٹہ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریب

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر صفدر اقبال کے گھر کوئٹہ میں قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا، سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی درازئ عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top