فاضل پور (راجن پور): تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سفیر امن سیمینار

Quaid Day program

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں تحریک منہاج القرآن فاضل پور پی پی 295 کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت 19 فروری کے حوالے سے ’’سفیر امن سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظم دعوت پروفیسر علامہ فیصل نذیر نے خصوصی خطاب کیا جبکہ مہمانان خصوصی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن محمد طاہر حسن، حافظ محمد راشد مصطفوی، قاضی حسن افتخار صدر، محمد اشرف ملک ناظم، محمد سلیم ساقی نائب صدر، محمد سعید مغل اور محمد زاہد فرید صدر منہاج یوتھ لیگ نے خصوصی شرکت کی۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Quaid Day program

Quaid Day program

Quaid Day program

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top