راجن پور: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریب

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں تحریک منہاج القرآن راجن پور پی پی۔296۔اے کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر 19 فروری کو تقریب منعقد ہوئی، جس میں مہمانان خصوصی خالد بلال اعوان ضلعی نائب صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور، ارشاد احمد گورمانی صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور، محمد سعید لانگ ناظم، ڈاکٹر وحید اقبال، محمد طارق عزیز ملک، ایم ایس ایم کے تمام احباب نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top