اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی کارپی میں قائد ڈے کی تقریب

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام کارپی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریب میں شرکاء کی تعداد انتہائی محدود رکھی گئی تھی۔

تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی اور فکری و اجتہادی خدمات پر آپ کو خراج تحسین پیش کیا گیا، آپ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top