منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام قائد ڈے کی دعائیہ تقریب

Quaid Day event by MQI UK

بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے 19 فروری 2021ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام قائد ڈے کی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کرونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ ورچول تقریب تھی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری کر رہے تھے اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں زوم لنک کے ذریعے برطانیہ و یورپ کے عہدایداران و کارکنان شریک تھے جبکہ اور سوشل میڈیا کے ذریعے تقریب کو براہ راست بھی دیکھا گیا۔

Quaid Day event by MQI UK

دعائیہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن حکیم اور بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کرنے سے ہوا جس کی سعادت منہاج القرآن ڈنڈی (برطانیہ) کے رفیق علامہ عدیل قاسمی نے حاصل کی۔ سید علی عباس بخاری نے مختصرتعارفی گفتگو میں تقریب کے مندرجات کا اجمالی خاکہ پیش کیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض منہاج القرآن برطانیہ کے جنرل سیکرٹری معظم رضا اور منہاج القرآن لندن کے رفیق علامہ ذیشان قادری نے بحسن و خوبی ادا کیے۔ تقریب کے مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدید و احیائے دین کی کاوشوں، تصنیف و تالیف، تحقیق و تقریر اور اخلاقی، روحانی، سیاسی و سماجی میدانوں میں بےمثال عملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مجددانہ تحریک سے وابستگی کو اپنی خوش بختی قرار دیا۔ انہوں نے مشن کے لیے اپنی شبانہ روز خدمات جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔

Quaid Day event by MQI UK

مرکزی ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور نے اپنی گفتگو میں شیخ الاسلام کے 70ویں یوم پیدائش پر مبارک باد پیش کرنے کے بعد شیخ الاسلام کی عالمی امن کے قیام اور اسلاموفوبیا کے خاتمے کے حوالے سے کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مرکزی سطح پر جاری مختلف منصوبہ جات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں منہاج القرآن برطانیہ کے مثالی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے تنظیمات و کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔

برطانیہ کے تنظیمی زونز کی نمائندگی کرتے ہوئے ابوآدم احمد الشیرازی نے مڈلینڈزون، سیرت علی خان نے نارتھ زون، احتشام خان نے سکاٹ لینڈ زون جبکہ شاہد اقبال نے لندن زون کی کارکردگی سے شرکاء کو آگاہ کیا اور شیخ الاسلام کی بےمثال عالمی خدمات پر ہدیہ تبریک پیش کیا۔ بعدازاں منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر فیصل حسین مشہدی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن 100 فیصد ڈونیشن پالیسی اپنا چکی ہے۔ انہوں نے لاہور میں عظیم الشان منہاج ویلفئیر کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ تقریب سے منہاج ویمن لیگ برطانیہ کی صدر نسرین اختر، سسٹر لیگ کی نائب صدر افراء خالد، منہاج برادرز برطانیہ کے نمائندہ عثمان یاسین نے بھی گفتگو کی۔

تقریب میں سالِ رواں کے دوران اعلیٰ تنظیمی کارکردگی پر منہاج سسٹرز، منہاج ویمن لیگ، منہاج کالج مانچسٹراور منہاج القرآن مڈلینڈزون جبکہ انفرادی سطح پر مدینہ الزہراء کے ایڈمنسٹریٹر حذیفہ الیمانی کو اعزازی انعامات دییے گئے۔

Quaid Day event by MQI UK

قائد ڈے کی تقریب کا خوبصورت ترین حصہ عالمی شہرت یافتہ شہباز فیاض قوال کا براہ راست قوالی سیشن تھا جس سے شرکائے تقریب قلبی و وجدانی کیفیت کے ساتھ لطف اندوز ہوئے۔ اختتام پر امیر تحریک ظہورنیازی نے شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی، درازئ عمر اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی۔

Quaid Day event by MQI UK

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top