ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جامعہ عُروۃ الوثقیٰ میں مکتبۃ الکتاب المبین کی افتتاحی تقریب میں شرکت
منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے سربراہ حضرت علامہ سید جواد حسین نقوی کی خصوصی دعوت پر ’’مکتبۃ الکتاب المبین‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، جسٹس ریٹائرڈ نذیر غازی، اعجاز عالم آگسٹین صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب، ڈاکٹر طارق پیرزادہ، ڈاکٹر علی اکبر قادری، سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔
اس سے قبل علامہ سید جواد حسین نقوی نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو مکتبۃ الکتاب المبین اور اس کے دفاتر کا وزٹ کروایا، اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے فروغِ علم کی اس کاوش پر جامعہ کے سربراہ کو مبارکباد پیش کی۔
تبصرہ