ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کرکٹر اظہر علی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 22 مارچ 2021ء

لاہور (22 مارچ 2021) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، عبدالحفیظ چودھری، شہزاد رسول، حاجی اسحق، اقبال مرتضیٰ و دیگر رہنماؤں نے بھی اظہر علی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top