ملک امتیاز اعوان کے والد محترم کی نماز جنازہ کی ادائیگی، مرکزی قائدین کی شرکت

مورخہ: 28 مارچ 2021ء

منھاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر سیکورٹی آفیسر ملک امتیاز اعوان کے والد محترم ملک وزیر اعوان گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بوچھال کلاں تحصیل کلرکہار میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا ادریس قادری، ممبر مرکزی کور کمیٹی پاکستان عوامی تحریک توقیر اعوان، رانا اقبال یاسر، علامہ عثمان سیالوی، انجینئر آصف رمضان سمیت پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منھاج القرآن کے 20 رکنی مرکزی اعلیٰ سطحی وفد، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علامہ رانا ادریس قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک کی سینئر قیادت کی طرف مرحوم کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

پاکستان عوامی تحریک چکوال کے صدر طاھر ایڈووکیٹ کی قیادت میں ضلعی وفد نماز جنازہ میں شریک ہوا۔ تحریک منھاج القرآن چکوال کا وفد حافظ محمد خان اور چوھدری نذر، حاجی صابر ناظم ویلفیئر، ملک نذر اعوان کی قیادت میں شریک ہوا۔ پاکسان عوامی تحریک و منھاج القرآن کلرکہار سے طاھر اعوان حامد شاہ، راجہ سلیم اور جملہ قایدین و کارکنان شریک ہوئے۔ تحصل چوآ سیدن شاہ سے رہنما عوامی تحریک ملک طارق اعوان اور سابقہ صدر یوتھ ونگ راجہ احسن، سیکرٹری انفارمیشن یوتھ لیگ علی رضا مغل کی قیادت میں ایک وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل چکوال کے اعلی سطحی عہدیداران بھی شریک ہوئے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ علامہ رانا ادریس قادری نے نماز جنازہ کے بعد دعا کروائی۔ نماز جنازہ کے بعد مرکزی وفد نے ملک وزیر کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ نماز جنازہ میں چوہدری تمیور علی ایڈوکیٹ، سردار الیاس ڈوگر سینئر نائب صدر منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن، محمد مشتاق ڈایریکٹر آڈٹ، پرسنل سٹاف آفیسر امتیاز حسین اعوان، ایوب انصاری پرنسپل سٹاف آفیسر نائب صدر تحریک منہاج القرآن، ڈاکٹر شاہد اقبال، محمد وقاص مصطفوی، ملک عنصر کھوکھر، رانا محمد عتیق ڈپٹی آڈٹ آفیسر، ڈاکٹر کاشر رفیق بھی شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top