جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضل محمد شاہد خان نے جامعہ الازہر سے ایم فل مکمل کر لیا

جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کے فاضل حافظ محمد شاهد خان الازہری نے عالم اسلام کی قدیم ترین درسگاہ ازهر الشریف سے ایم فل مکمل کر لیا۔ ایم فل کی تکمیل پر جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے پرنسپل اور اساتذہ و طلبہ نے حافظ محمد شاهد خان الازہری کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی کامیابیوں کے لیے دعا کی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد شاهد خان الازہری نے ایم فل کی تکمیل کے لیے ’فقھاء السند و جھودھم فی خدمت المذہب الحنفی‘کے عنوان سے تحقیقی مقالہ لکھا اور شفوی امتحان (Excellent Grade)کے ساتھ پاس کیا۔ اس موقع پر ان کے نگران مقالہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوسید احمد نے مقالہ نگار کی محنت کو سراہتے ہوئے پاکستانی طلبہ کے اخلاق و کردار اور اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ جامعہ الازھر کا فخر ہیں۔

حافظ محمد شاہد کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ جامعہ ازهر میں عرصہ ڈھائی سال سے تدریس کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس پر مسرت موقع پر اپنی مادر جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، شیخ الجامعہ، جامعہ کے اساتذہ اور اپنے والدین کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی شب وروز محنت و تربیت نے انہیں اس مقام تک پہچنے میں معاونت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top