شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا فاروق قیصر کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

مورخہ: 15 مئی 2021ء

لاہور (15 مئی 2021ء) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف فنکار، ہدایت کار، مصنف فاروق قیصر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ غمزدہ خاندان اور ان کے چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا کرے۔ فاروق قیصر نے ہمیشہ بطور فنکار سماجی نا انصافیوں اور مسائل پر مسلسل آگاھی پیدا کی۔ فاروق قیصر نے اپنے ٹی وی پروگرامز کے ذریعے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بہت کام کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top