انڈیا: منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کورونا وائرس کے مریضوں کو آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی

مورخہ: 09 مئی 2021ء

covid india

منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام متاثرین کورونا وائرس کے لیے دوسرے امدادی مرحلہ میں منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مستحق مریضوں کو آکسیجن سلنڈرز فراہم کیے ہیں۔ اس سلسلہ میں منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ریاست مہاراشٹرا، کرناٹکا، تلنگہاہ، اترپردیش، مغربی بنگال اور کچھ کے مختلف علاقوں میں کوویڈ مریضوں تک آکسیجن سلنڈر پہنچائے اور قیمتی جانیں بچائیں۔

منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کوویڈ امدادی سرگرمیوں میں آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی کے علاوہ مریضوں کو ڈاکٹرز تک رسائی، مفت ادویات اور کورونا وائرس کیخلاف طبی سہولیات بھی مفت دی گئیں ہیں۔ آکسیجن سلنڈرز ملنے پر کورونا مریضوں کے خاندانوں نے منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

بھارت میں ایک دن میں کوویڈ 19 کے ریکارڈ ساڑھے 3 لاکھ سے زاید کیس سامنے آنے پر کورونا مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی بنیادی مسئلہ ہے۔

covid india

covid india

covid india

covid india

covid india

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top