ڈنمارک: فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری کی سالانہ عرس تقریب

مورخہ: 30 مئی 2021ء

dr freed ud din qadri

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام فرید ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 48ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ محمد عمر، راجہ محمد یاسین، سید عروج الحسن، عرفان عارف اور محمد کاشف خان نے بحضور تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گلہائے عقیدت پیش کیے۔

تقریب سے امیر منہاج القرآن ڈنمارک شیخ محمد اشفاق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام حضرت فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری کی مراد تھے، جنہوں نے پوری دنیا میں اسلام کا حقیقی پیغام عام کیا۔ آج منہاج القرآن کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلے ہوئے مراکز لوگوں کی علمی و عملی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔

علامہ حافظ محمد ادریس الازہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرید ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کبھی بندگی اور عبادت کے ذریعے کبھی التجا و دعا کے ذریعے، کبھی آہ سحر گاہی اور کبھی اہل اللہ اور عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں بیٹھ کر ایک ہی التجاء کرتے کہ باری تعالی ایسی اولاد عطا فرما جو خدمت دین کا جھنڈا پوری دنیا میں لہرائے اور عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام پوری دنیا میں عام کرے۔ اسی لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آپ کی دعاوں کا نتیجہ ہیں۔

عرس کی تقریب میں امیر منہاج القرآن ڈنمارک شیخ محمد اشفاق، صدر مجلس شوری حاجی محمد اکرم جوڑا، صدر منہاج القرآن ڈنمارک ڈاکٹر عرفان ظہور احمد، سینئر نائب صدر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یورپ و سینئر نائب صدر منہاج القرآن ڈنمارک حافظ سجاد احمد، ڈائریکٹر منہاج القرآن آما سنٹر علامہ محمد اشتیاق الازہری، پرنسپل منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک علامہ حافظ محمد ادیس الازہری اور کوپن ہیگن کے گردونواح سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان شریک ہوئے۔ آخر میں دعا کی گئی۔

dr freed ud din qadri

dr freed ud din qadri

dr freed ud din qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top