فرانس میں ڈاکٹر فریدالدین قادری کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب

مورخہ: 30 مئی 2021ء

dr fareed ud din qadri

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد گرامی حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 48ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ حسن میر قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس پاک کے موقع پر ان کی حیات مبارکہ اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس راجہ بابر حسین، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس راجہ طارق حسین، صدر مجلس شورای سرفراز احمد ساہی، صدر منہاج القرآن گارج لیگونس زاہد محمود چشتی، سینئیر تحریکی رفقاء و وابستگان اور این ای سی ممبران نے شرکت کی۔ اس سے پہلے عرس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ آخر میں دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

dr fareed ud din qadri

dr fareed ud din qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top