مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام ”ایجوکیشن بجٹ سیمینار“ 5 کو ہوگا

مورخہ: 04 جون 2021ء

لاہور (4 جون 2021 ء) تحریک منہاج القرآن کی طلبہ تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام ”ایجوکیشن بجٹ سیمینار“ 5 جون بروز ہفتہ کو منعقد ہوگا۔ سیمینار دوپہر 2 بجے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔ سیمینار سے ایجوکیشن بجٹ کے موضوع پر پاکستان عوامی تحریک، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ، جماعت اسلامی، تحریک انصاف کے قائدین اور ماہرین معاشیات گفتگو کریں گے۔ سیمینار میں تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے طلبہ ونگز کے مرکزی قائدین بھی شرکت اور اظہار خیال کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top