منہاج القرآن تحصیل پہاڑپور کا اجلاس

مورخہ: 06 جون 2021ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل پہاڑپور کا اجلاس 6 جون 2021ء کو منعقد ہوا، جس میں  تمام فورمز اور یونین کونسلز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیم نو، تربیتی تنظیمی ورکشاپ اور 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا احتجاجی مظاہرہ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔

منہاج القرآن پہاڑپور کی تنظیم نو کے مطابق صدر محمد فاروق قادری، ناظم محمد نعمان قادری، ناظم ممبرشپ عبدالغفار خان اور ناظم دعوت اطلس خان منتخب ہوئے۔ اس موقع پر نو منتخب عہدیداروں کو آئندہ سال کے لئے نئے اہداف دیئے گے۔ اجلاس میں طے پایا کہ 17 جون 2021ء کو ان شاءاللہ پانچ بجے ضلعی سطح پر ڈیرہ اسماعیل خان میں جامع مسجد تاج سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ اجلاس کا اختتام دعا پر ہوا۔

رپورٹ: محمد عبدالحی علوی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top