منہاج القرآن نارووال کی استقبالیہ تقریب

مورخہ: 12 جون 2021ء

تحریک منہاج القرآن ضلع نارووال کے زیراہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرے میں اصلاح احوال کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی، دینی و ملی اور اخلاقی و روحانی اقدار کا احیاء کرنے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سوشل میڈیا پراجیکٹ ’’فہم دین‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ اسے معاشرے میں ہر طبقہ تک پہنچانے اور شیخ الاسلام کے پیغام کو پھیلانے کے لیے مزید محنت اور کام کی ضرورت ہے۔

اس سے پہلے استقبالیہ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، تقریب کی صدارت سید مجاہد فرحان الحسن بخاری ضلعی صدر TMQ نے کی۔ پروگرام میں فیصل رفیق ضلعی ناظم TMQ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top