منہاج القرآن ویمن لیگ کی بانی ممبر ڈاکٹر نوشابہ حمید انتقال کر گئیں

مورخہ: 21 جون 2021ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کی بانی ممبر اور تحریک منہاج القرآن کی دیرینہ رفیقہ ڈاکٹر نوشابہ حمید رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے مرحومہ کے اہلخانہ سے اظہار افسوس و تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت ان کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے۔

دریں اثناء ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، منہاج ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے بھی مرحومہ کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top