یونان: ایتھنز میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی دعائیہ تقریب

مورخہ: 20 جون 2021ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ایتھنز کے زیراہتمام شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ساتویں برسی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گوشہ درود، قرآن خوانی اور محفل نعت شامل تھی۔ اس موقع پر مقررین نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے انصاف کا مطالبہ بھی کیا۔

ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان غلام عباس مصطفوی نے پروگرام میں نقابت کے فرائض ادا کیے۔ اس سے پہلے تلاوت قاری عاقب جاوید نے کی جبکہ صدر منہاج نعت کونسل یونان یاسر عمران قادری اور دیگر نے ثناء خوانی کی۔اس موقع پر علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے خطاب کیا۔

شرکاء محفل صدر تحریک ارسلان خرم چیمہ، ایگزیکٹو ممبران کارکنان پرنٹ الیکٹرانک میڈیا دنیا نیوز، نیو نیوز اور صحافیوں نے پروگرام کی کوریج کی۔ محفل کے اختتام پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔ آخر میں شرکاء محفل میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top