تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام ورکرز کنونشن
منہاج القرآن نے نوجوانوں کو علم اور کتاب سے محبت کرنے کا شعور
دیا مقررین
کنونشن سے علامہ رانا ادریس، طاہر کھوکھر حافظ غلام فرید، سلطان محمود چوہدری، کا خطاب
لاہور (27 جون 2021) منہاج القرآن انتہا پسندی، عدم برداشت اور فرقہ واریت کے اس دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی میں امن، اعتدال اور اتحاد امت کے لیے اپنا فعال کردار ادا کر رہی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی 1 ہزار سے زائد تصانیف اور ہزاروں لیکچرز کے ذریعے امت مسلمہ کے نوجوانوں کو علم اور کتاب سے محبت کرنے کا شعور دیا۔
ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن لاھور اور جملہ فورمز کے زونل اور پی پی عہدیداراں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، راجہ زاہد محمود قادری نائب صدر پاکستان عوامی تحریک، آزاد کشمیر سے امیدوار طاہر کھوکھر، حافظ غلام فرید صدر تحریک منہاج القرآن لاہور، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور اور انجینئر ثناء اللہ خان ناظم ویلفیئر لاہور نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
راہنماؤں نے کہا کہ اس وقت کرہ ارض منہاج القرآن ایک ایسی علمی، اصلاحی تحریک ہے جو رجوع الی القرآن کے پیغام کے ساتھ گھر گھر اور گلی گلی جا رہی ہے، اس موقع پر تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنطیم نو کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیم نو 10 جولائی بروز ہفتہ 8 بجے رات مرکز ماڈل ٹاؤن میں ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کے ہر سطح کے تمام عہدیداران و کارکنان شریک ہونگے۔
تقریب سے سابق صوبائی وزیر طاہر کھوکھر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو انتہاپسندی اور دہشت گردی سے بچانے کے لیے وہ فکری اور نظریاتی سطح پر وہ کام کیا اور ملک و ملت کی خدمت کی جس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ علم امن اور محبت کے اس کاروان کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے، کنونشن سے، شفاقت مغل، حاجی فرخ، عمیر شبیر، نورین علوی، سدرہ کرامت، اصغر ساجد، میاں ممتاز، مرزا ندیم بیگ، حاجی حنیف فہنیقہ ندیم نے خطاب کیا۔
تبصرہ