ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کا حاجی غلام غوث کے بیٹے غلام فرید کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 28 جون 2021ء

لاہور (28 جون 2021ء) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے سنیئر رہنما، دیرینہ رفیق حاجی محمدغلام غوث کے بیٹے غلام فریدکے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے، ان کے درجات بلند کرے اور حاجی غلام غوث و جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، انجینئر محمد رفیق نجم، جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، ساجد اصغر، حفیظ اللہ جاوید، میاں حنیف، شہباز بھٹی، حاجی ارشد و دیگر رہنماؤں نے بھی حاجی محمدغلام غوث کے بیٹے غلام فرید کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

دریں اثنا مرحوم کی نماز جنازہ فتح گڑھ لاہور سبزواری دربار میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی و تحصیلی اور پی پی کارکنان اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top