منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ کا اجلاس برائے تنظیم نو

مورخہ: 28 جون 2021ء

تحریک منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ کا خصوصی اجلاس برائے تنظیم نو سیشن 23-2021ء کا انعقاد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) اور ان کے ہمراہ سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ، میاں ریحان مقبول (سیکرٹری جنرل PAT وسطی پنجاب)، فہد مصطفوی (صدر MSM وسطی پنجاب)، محمد حفیظ قادری (سرپرست TMQ ضلع اوکاڑہ) اور قاری مظہر فرید سیال (صدر PAT ساہیوال ڈویژن) نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں تحریک منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ کے تمام قائدین و کارکنان کی اتفاق رائے سے مرزا خالد محمود قادری کو ضلعی صدر جبکہ عابد مجید کو ضلعی ناظم TMQ ضلع اوکاڑہ کی ذمہ داری سونپی گئی۔

اجلاس کے شرکاء سے رانا محمد ادریس قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مصطفوی انقلاب کی جدوجہد کو تیز کرتے ہوئے شیخ الاسلام کے پیغامِ امن کو گھر گھر پنچانا ہے۔ آخر میں نئے منتخب ذمہ داران کو مبارکباد دی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top