گوجرانوالہ: منہاج ہسپتال میں فری گائنی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مورخہ: 29 جون 2021ء

منہاج ویلیفیئر فاؤنڈیشن گوجرانوالہ کے زیراہتمام منہاج ہسپتال میں دو روزہ فری گائنی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، مورخہ 28 اور 29 جون 2021 کو دو روزہ فری گائنی میڈیکل کیمپ میں لیڈی ڈاکٹر اور گائناکالوجسٹ کرن سعید نے سینکڑوں خواتین مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور ان کے الٹراساؤنڈ بھی کیے۔

اس موقع پر مریضوں کو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق تجویز کر دہ میڈیسن بھی مفت دی گئی۔ یہاں اہل علاقہ نے منہاج ویلیفیئر فاؤنڈیشن کی اس سہولت کو بہت سراہا۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلیفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: پروفیسر رفعت اشفاق چوہان۔ ایڈمنسٹریٹر منہاج ہسپتال گوجرانوالہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top