تحریک منہاج القرآن کے سابق ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید مرحوم کی دوسری برسی پر دعائیہ تقریب

مورخہ: 30 جون 2021ء

تحریک منہاج القرآن کے سابق ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید مرحوم کی دوسری برسی پر دعائیہ تقریب مرکزی سیکرٹریٹ گوشہ درود میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے عدنان جاوید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدنان جاوید تحریک کا ایسا اثاثہ تھے، جن پر خود شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو بھی فخر ہے۔ ان کی عظیم خدمات قابل ستائش ہیں، اللہ پاک ان پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے۔

برسی میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد، جی ایم ملک، انجینئر رفیق نجم، منہاج القرآن کی مختلف نظامتوں کے ڈائریکٹرز، سربراہان اور سٹاف نے بھی شرکت کی۔

اس سے پہلے مرحوم کی دوسری برسی کی تقریب کا آغاز اجتماعی قرآن خوانی سے ہوا۔ محفل نعت اور آخر میں ختم پاک بھی پڑھا گیا۔ آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اختتامی دعا کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top