مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ، عرس مبارک قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادریؒ کی تقریب 5 جولائی کو ہو گی

تقریب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے
صاحبزادہ پیر السید احمد نور الدین القادری الگیلانی خصوصی شرکت کریں گے

Urs Mubarak Sayyiduna Tahir Allauddin al-Qadri al-Gillani

لاہور (2 جولائی 2021) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ اور قدوۃ الاولیا سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے 30 ویں عرس مبارک کی روحانی تقریب 5 جولائی 2021 بروز سوموار مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گی۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے، جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء حضرت صاحبزادہ پیر السید احمد نور الدین القادری الگیلانی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، سید مشرف شاہ، علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، شہزا د رسول، حافظ عابد بشیر، حاجی محمد اسحاق، لطیف مدنی سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام، معروف قراء اور ملک کے نامور نعت خوان روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ محفل میں مرکزی گوشہ درود اور پاکستان سمیت ساری دنیا میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا، روحانی اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی، خوشحالی اور وبائی امراض کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top