مختلف رہنماؤں کی نظام المدارس کے ناظم اعلیٰ میر آصف اکبر سے ملاقات

مورخہ: 30 جون 2021ء

نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام شعبہ حفظ قرآن کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان 15 جولائی کو کر دیا گیا، اس سلسلہ میں ادارہ تبیان القرآن کے سربراہ حافظ محمد خادم حسین زکی سمیت دیگر رہنماوں پر مشتمل وفد نے نظام المدارس کے ناظم اعلیٰ میر آصف اکبر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ نظام المدارس نے شعبہ حفظ کے لیے رزلٹ کارڈ جاری کیا گیا اور یہ تجربہ کار اور باصلاحیت ہونے کا ثبوت بھی ہے جس پر ناظم امتحانات عین الحق بغدادی کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے ناظم اعلیٰ میر آصف اکبر کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ نظام المدارس پاکستان نے نہایت مختصر وقت میں ترقی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان سنٹرل پنجاب کے صدر علامہ عزیز الحسن حسنی کی شبانہ روز کاوشوں کا ثمر ہے کہ آج مدارس تیزی سے جدید طریقہ امتحانات کو اپنا رہے ہیں۔ انہوں نے ضلعی کوآرڈینیٹر پروفیسر یاسر اقبال کی مساعی کو سراہا جو مکمل ضلع پر ہر سطح مدارس رجسٹریشن میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ناظم منہاج القرآن علماء کونسل مفتی حمزہ حسین گل اور نائب ناظم ساجد رضوی نے بھی پروفیسر یاسر اقبال کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان شاءاللہ ضلعی سطح پر منظم اور مربوط بنائے گا۔ علامہ عمران عابد نعیمی اور حافظ عرفان خان قادری جیسے مخلص رہنماء نہ صرف تحریک کا اثاثہ ہیں بلکہ مفتی حمزہ حسین گل کی ترتیب دی گئی ٹیم متحد ہو کر نظام المدارس کے دہارے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top