دیر بالا: تحریک منہاج القرآن کی کوارڈینیشن کونسل اور فورمز کا مشترکہ اجلاس

تحریک منہاج القرآن دیربالا کی کوارڈینیشن کونسل و فورمز کا مشترکہ اجلاس اور پاکستان عوامی تحریک دیر بالا کا ورکرز کنونشن 9 جولائی 2021ء کو شیلٹن ہوٹل چترال روڈ پر منعقد ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کی تنظیم سازی کی گئی۔

کنونشن و اجلاس میں قاضی شفیق الرحمن مرکزی ڈپٹی کنوینئر کمیٹی PAT نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمران یونس ڈپٹی جنرل سیکرٹری MYL، خالد محمود جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم کے پی کے، محمد عبدالحیٰ علوی مرکزی نائب ناظم تنظیمات، سید محمد یوسف شاہ اور اصغر جان نے بھی خطاب کیا۔

کوآرڈینیشن کونسل کے فیصلے کے مطابق صدر تحریک منہاج القرآن ضلع دیر بالا سید محمد یوسف، ناظم عمر رحمان، صدر منہاج یوتھ لیگ شکیل حضرت، ذاکر شاہین صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع دیربالا، زکریا جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور اصغر جان کو کنوئنیر پاکستان عوامی تحریک ملاکنڈ ڈویژن مقرر کیا گیا۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔

رپورٹ: محمد عبدالحیٰ علوی

(مرکزی نائب ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن خیبرپختونخوا)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top