لیہ: چوک اعظم میں تنظیمی ورکشاپ، سردار شاکر خان مزاری کی شرکت

تحریک منہاج القرآن ضلع لیہ صوبائی حلقہ 282 بی کے زیراہتمام چوک اعظم میں تنظیمی، تربیتی و فکری ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ میں ضلع لیہ صوبائی حلقہ کی تنظیم نو کی گئی اور شوکت علی طاہر صدر اور فوجی نذیر احمد ناظم منتخب ھوئے۔ ان کے ساتھ 9 رکنی تنظیمی عہدیداروں کی باڈی بھی منتخب ہوئی۔

چوہدری قمر عباس دھول زونل آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک، غلام قادر خان سرانی سربراہ ڈویژنل نگران کونسل، جام ریاض احمد سید انعام اللہ گیلانی ضلعی صدر عوامی تحریک، محمد نواز جٹ ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن، خضر عباس دھول ضلعی جنرل سیکرٹری عوامی تحریک لیہ سینئر راہنماء تحریک منہاج القرآن حاجی محمد منشاء قادری اور دیگر فورمز کے عہدیداروں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top