تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی و فلاحی اداروں کے ذمہ داران اور عملہ کی ویکسی نیشن مکمل

مورخہ: 05 اگست 2021ء

لاہور (5 اگست 2021ء) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی و فلاحی اداروں اور مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ ذمہ داران اور سٹاف ممبران کی ویکسی نیشن مکمل ہو گئی ہے۔ جن تعلیمی و فلاحی انسٹی ٹیوشن میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہوا ہے ان میں منہاج یونیورسٹی لاہور، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج ویمن کالج، آغوش آرفن کیئر ہوم، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، نظام المدارس پاکستان،منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکزی سیکرٹریٹ، تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ،جامع شیخ الاسلام شامل ہیں۔

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے تنظیمات کے ذمہ داران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ویکسی نیشن کروائیں۔ وباء کے خاتمے تک احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جو ہدایات جاری ہوتی ہیں ان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top