بزرگ شہریوں کی بہبود کیلئے وفاق کی قانون سازی خوش آئند ہے: جی ایم ملک

مورخہ: 05 اگست 2021ء

صوبائی اسمبلیاں بھی بزرگ شہریوں کیلئے قانون سازی کریں: سیکرٹری اطلاعات اولڈ ایج بینیفٹ
بزرگ شہریوں کی بہبود کے لئے قانون سازی کرنے پر وفاقی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے

G M Malik Muhammad Mustafa Malik Directorate of Foreign Affairs Minhaj ul Quran International

لاہور (5 اگست 2021) اولڈ ایج بینیفٹ آرگنائزیشن لاہور کے سیکرٹری اطلاعات جی ایم ملک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بزرگ شہریوں کی بہبود اور تحفظ کے لئے جو ایکٹ پاس کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ اس پر حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ ایکٹ سے اسلام آباد کی حدود میں مقیم بزرگ شہری ہی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ چاروں صوبائی اسمبلی اس ایکٹ کو بلاتاخیر پاس کریں تاکہ چاروں صوبوں میں مقیم بزرگ شہری سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کی بہبود اور تحفظ کے حوالے سے یہ ایکٹ انتہائی شاندار اور دوررس اثرات اور ثمرات کا حامل ہے۔ بلاشبہ اسلام اس بات کی تعلیمات دیتا ہے کہ بزرگوں کا احترام کیا جائے کیونکہ بزرگ شہری اپنی زندگی کے بہترین ایام خدمت میں گزارتے ہیں اور بعض اوقات کوئی وارث نہ ہونے کی وجہ سے پیرانہ سالی میں ان کے لئے شب و روز گزارنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ ریاست نے ایسے بزرگ شہریوں کے تحفظ کے لئے جو ایکٹ پاس کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ چاروں صوبائی اسمبلیاں بھی اس ایکٹ کو پاس کریں کیونکہ وفاقی حکومت نے جو ایکٹ پاس کیا ہے وہ صرف اسلام آباد کی حدود تک محدود ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top