اریزو میں منہاج القرآن کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کا اجتماع

منہاج القرآن انٹرنیشنل اریزو اٹلی کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کا عظیم الشان اجتماع اریزو کے مشہور پارک ’’کارا بنیری‘‘ پارک میں منعقد ہوا۔ عید کے اجتماع میں ڈائریکٹر تحریک منہاج القرآن آریزو علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کیا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلام کا تصور قربانی بیان کیا۔

اس موقع پر اریزو اور گردونواح سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد اور مسلم کمیونٹی نے بھی عید کے اجتماع میں کوویڈ ایس او پیز کے مطابق شرکت کی۔ اجتماع میں منہاج القرآن کی طرف سے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

اجتماع کے آخر میں علامہ وقار احمد قادری نے خصوصی دعا کرائی، اس موقع پر ملک پاکستان کی خوشحالی و امت مسلمہ اور انسانیت کی سلامتی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top