منہاج القرآن پتوکی کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

مورخہ: 08 اگست 2021ء

تحریک منہاج القرآن (تنظیمی ضلع) پتوکی کے زیراہتمام نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، اس موقع پر تمام نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری ہوئی۔ اجلاس میں تنظیمی ضلع پتوکی، پی پی 179، پی پی 180، پی پی 182کے نومنتخب عہدیداران کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج علماء کونسل مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویمن لیگ کے کارکنان نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدار ت ناظم کوارڈینیشن پتوکی محمد ندیم مصطفائی نے کی۔

اجلاس میں رانا علامہ محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن سنٹرل پنجاب، چوہدری ریاست علی چدھڑ سیکڑٹری کوارڈینیشن سنٹرل پنجاب، علی قریشی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم اور غلام شبیر جامی بطور مہمانِ خصوصی شرکت ہوئے۔ اس موقع پر اجلاس میں علامہ محمد بخش فریدی صدر منہاج علماء کونسل ضلع قصور نے وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر محمد بوٹا نیکوکار ضلعی صدر پتوکی، تنویر حسین مصطفوی ناظم، ملک نقاش قادری صدر پی پی 179، محمد اکرم مصطفائی ناظم، حاجی محمد حسین صدر پی پی 180، سید سبطین شاہ گیلانی ناظم نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا محمدادریس نے کہا کہ ہماری منزل مصطفوی انقلاب ہے ہمیں قرآن پاک کو مشعل راہ بنا کر اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم ﷺ پر کامل یقین کے ساتھ میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ تبھی ہم انقلاب کی منزل حاصل کرسکتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انقلاب کے لئے جو ہدف مقرر کیا ہے، اس کے لیے ہمیں سخت محنت کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ورکنگ پلان کے مطابق ہر پی پی میں سے 150 مصطفوی کارکن پر مشتمل ہراول دستہ تشکیل دیا جائے گا۔ جو ہر ماہ کے اندر ایک فرد کو مصطفوی کارکن بنائے گا۔ اس طرح ہم مل کر مطلوبہ افرادی قوت کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج کا یہ حلف کسی بھی فردیا جماعت کے لئے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ اور نبی اکرم ﷺکے دین کی سربلندی کے لئے لیا جا رہا ہے۔ ان شاء اللہ آپ محنت، لگن اورجذبے کے ساتھ مشن کے فروغ کےلئے جدوجہد کریں گے تومصطفوی انقلاب کی منزل زیادہ دورنہیں ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top