چارٹرڈ طیارے کے ذریعے 200 پاکستانیوں کو فرانس سے وطن واپس بھیجنے پر منہاج القرآن کے رہنما نعیم چودھری کو مبارکباد

مورخہ: 17 اگست 2021ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل سے وابستہ افراد ہمہ وقت انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے سرشار رہتے ہیں ایسی ہی ایک انسانی و قومی خدمت منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے رہنما محمد نعیم چودھری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر انجام دی اور فرانس میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو عید الاضحٰی اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنے کے لیے چارٹرڈ طیارہ کا انتظام کیا، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت فراہم کرنے پر نعیم چودھری کو مبارکباد دی۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرانس سے پاکستان واپسی کے لیے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل تھا۔ اور پاکستانی شہری انتہائی پریشان تھے ایسے میں نعیم چودھری نے خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام کر کے 200 پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے میں ان کی مدد کی، جس پر پاکستانی مسافروں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محمد نعیم چودھری کا شکریہ ادا کیا۔

محمد نعیم چودھری نے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی عید کے موقع پر وطن واپسی کے لیے بہت پریشان تھے، ان کے لیے چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام کرنا بہت مشکل کام تھا، وہ آئندہ بھی پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایسی سہولیات دیتے رہیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top