منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام پیغام شہادت حسین کانفرنس

مورخہ: 19 اگست 2021ء

منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام جامع مسجد زینب منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہارون آباد میں ’’پیغام شہادت حسین‘‘ علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صاحبزادہ احمد حسن فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شہادت حسین اسلام کی تاریخ کا تابندہ باب ہے۔ وقت کے ظالم اور جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا حسینی پیغام ہے، جسے عام کرنے کی ضرورت ہے۔

کانفرنس میں منہاج القرآن ہارون آباد اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top