تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ

مورخہ: 28 اگست 2021ء

تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن کے دعوتی لائحہ عمل اور جدید ذرائع کے مطابق دعوت کو موثر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی دعوت کو معاشرہ میں گراس روٹ لیول تک پہنچانا ہر کارکن کی ذمہ داری ہے۔

ورکشاپ میں منہاج القرآن سرگودھا اور ذیلی تحصیلات کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top