منہاج القرآن فرقہ واریت سے پاک دینی و اصلاحی تحریک ہے: علامہ حسن میر قادری
منہاج القرآن جدید ذرائع ابلاغ کا انتہائی مثبت استعمال کر رہی
ہے
ڈاکٹر محمد طاہر القادری اسلام کے امن اور محبت والے پیغام کو عام کر رہے ہیں: ناظم
دعوت منہاج القرآن یورپ
لاہور (یکم ستمبر 2021) منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے ناظم دعوت، ڈائریکٹر اسلامک سنٹر فرانس معروف سکالر علامہ حسن میر قادری نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن بیرونی دنیا میں آباد مسلم خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کی دینی خطوط پر تربیت کر رہے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اسلام کے امن اور محبت والے پیغام کو عام کرنے کیلئے دنیا بھر کا سفر کرتے اور کانفرنسز سے خطاب کرتے ہیں۔ منہاج القرآن اس کردار کی وجہ سے اسلام پر انتہا پسندی کا لگنے والا داغ دھل گیا ہے اور مسلمان باوقار انداز کے ساتھ مغربی معاشروں میں اپنا سماجی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کو دنیا بھر میں فرقہ واریت سے پاک دینی اصلاحی تحریک کا اعزاز حاصل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل، جی ایم ملک، جواد حامد، رانا نفیس حسین قادری، سعید رضا بغدادی، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، منہاج الدین قادری، حافظ عابد بشیر، علامہ لطیف مدنی، علامہ غلام ربانی تیمور و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
علامہ حسن میر قادری نے کہاکہ جدید ذرائع نے دنیا کی سوچوں کا رخ بدل دیا ہے۔ سوشل میڈیا نے ہر فرد کو پوری دنیا تک رسائی دے دی ہے۔ الحمد اللہ منہاج القرآن جدید ذرائع ابلاغ کا انتہائی مثبت استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن تعلیم وتعلم، علم دوستی کو فروغ دے رہی ہے۔
تبصرہ