تعلیم و تحقیق کا فروغ مشن ہے: چوہدری محمد سرور

حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تقریری اور تحریری خدمات کا معترف ہوں: گورنر پنجاب
سپورٹس امیج کی بحالی کیلئے اعلیٰ تعلیمی ادارے مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں، ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد
منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب سے ملاقات

governor-punjab

لاہور (8 ستمبر 2021) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تعلیم و تحقیق کا فروغ مشن ہے۔ پاکستان کا خوشحال مستقبل اعلیٰ تعلیم اور تحقیق سے مشروط ہے۔ حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دے رہے ہیں۔ فروغ علم اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تقریری اور تحریری خدمات کا معترف ہوں۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے جدید علوم میں اعلیٰ تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے کیا۔ وفد میں جی ایم ملک، جواد حامد، انوار اختر ایڈووکیٹ، شہزاد رسول، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، عبدالحفیظ چودھری، حاجی محمد اسحق، اقبال مرتضیٰ اور شبیر احمد شامل تھے۔

ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا کہ پاکستان کے سپورٹس امیج کی بحالی کیلئے اعلیٰ تعلیمی ادارے مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں عالمی معیار کے کھیل کے میدان تیار کر کے سپورٹس کے حوالے سے کھوئے ہوئے مقام کو دوباہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔ منہاج یونیورسٹی طلبا و طالبات کو تعلیم کے ساتھ مختلف کھیلوں کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top