ڈربی: منہاج القران کے زیراہتمام محفل ’’ذکر حسین‘‘ علیہ السلام کا انعقاد

مورخہ: 15 اگست 2021ء

شہادت حسین

منہاج القران انٹرنیشنل ڈربی کے زیراہتمام 15 اگست 2021 کو ’’محفل ذکر حسین‘‘ علیہ السلام کا انعقاد ڈربی اسلامک سنٹر میں کیا گیا۔ پروگرام میں ڈربی اسلامک سنٹر کے امام قاری محمد کاشف نے شان اہل بیت (علیہم السلام) کے حوالے سے خطاب کیا۔ آخر میں والسال سے مہمان مقرر حضرت علامہ علی اکبر قادری منہاجین نے بھی انگریزی زبان میں پیغام کربلا‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی یزیدی قوتوں کے خلاف حق کی آواز بلند کرنے کا نام پیغام حسینیت ہے۔

محفل کے شرکاء میں نوجوان، بوڑھے، بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔ محفل کی میزبانی کے فراٸض محمد طیب سعید نے انجام دیئے۔ اس موقع پر ڈربی اسلامک سنٹر کے چیرمین رحمت علی نے استقبالیہ پیش کیا اور تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

اس سے پہلے محفل کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ منور حسین نوشاہی نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی۔

آخر میں درود اسلام پڑھا گیا اور اس کے بعد دعا ہوئی اور لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ کامیاب پروگرام کے انعقاد پر منہاج القرآن ڈربی کی پوری تنظیم بالخصوص صدر MQI DERBY راجہ محمد اقبال خان اور جنرل سیکرٹری محمد طیب سعید کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

شہادت حسین

شہادت حسین

شہادت حسین

شہادت حسین

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top