شوپیاں: ریاست جموں کشمیر میں ’’منہاج القرآن کانفرنس‘‘

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل جموں کشمیر کے زیراہتمام چوتھی سالانہ ’’منہاج القرآن کانفرنس‘‘ مرکزی ادارہ منہاج القرآن چھتری پورہ شوپیاں میں 12 ستمبر 2021ء کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت مشائخ عظام ڈاکٹر پیر نثار احمد مبارکی، سرپرست حقانی میموریل ٹرسٹ سید حمید اللہ حقانی، سرپرست غوثیہ عربی کالج ابن الحفیظ سید محمد شفیع اندرانی، سرپرست دارالعلوم ہمدانیہ دورہ ییزادہ غلام جیلانی اور الحاج عبدالرشید خان نے کی۔

کانفرنس میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی سالانہ کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کا پلیٹ فارم اتحاد بین المسالک کا بہترین نمونہ ہے۔ اتحاد بین المسالک سے ہی مذہبی ہم اہنگی کو فروغ ملے گا، انہوں نے کہا کہ مذہبی رواداری، برداشت اور اتحاد بین المسالک کے لیے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

کانفرنس میں جموں کشمیر بھر سے علماء و مشائخ، سکالرز اور مخلتف شعبہ جات سے ماہرین علوم و فنون نے بھی شرکت کی۔ ان میں ڈاکٹر سمیر شفیع صدیقی، مولانا غلام رسول حامی سرپرست کارروان اسلامی انٹرنیشنل، سرپرست ادارہ امام احمد رضا باراہمولہ پیرزادہ خورشید احمد، سرپرست دعوت منہاج اسلام جموں کشمیر مولانا غلام محی الدین نقیب، مولانا مبارک احمد ربانی، سابق صدر اہلسنت والجماعت ضلع بارہمولہ مفتی قمرالدین اویسی، پرنسپل ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد مولانا ارشاد حیدری، سرپرست اسلامک یوتھ فاؤنڈیشن عمر عطاری، خطیب انجمن تبلیغ اسلام ڈاکٹر وقار احمد، مولانا عبدالطیف ثقافی، خطیب انجمن تبیلغ اسلام مولانا شبیر آلائی، سابق سیکرٹری شاہ ہمدان میموریل ٹرسٹ ماسٹر مختار احمد تانتڑے اور میر واعظ مرکزی جامع مسجد شوپیاں مولانا محمد رضوان شامل تھے۔

کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں شرکاء موجود تھے، آخر میں اتحاد امت اور امت مسلمہ کی ترقی و سلامتی کے لیے دعاوں کے ساتھ کانفرنس کا اختتام ہوا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top