نظام المدارس کے زیراہتمام استحکام پاکستان کانفرنس
تحریک منہاج القرآن اسلام اور نظریہ پاکستان کی محافظ ہے: علامہ
رانا محمد ادریس
ملک کی حفاظت ایمان کی حفاظت کی طرح کرنا ہو گی: ناظم اعلیٰ میر آصف اکبر
کانفرنس میں وکلاء، سیاسی سماجی رہنماؤں، علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی
لاہور (28 ستمبر 2021) نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ ”استحکام پاکستان کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اسلام اور نظریہ پاکستان کی محافظ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی پر سب سے زیادہ توجہ دی۔ تحریک منہاج القرآن اتحاد امت کی سب سے مضبوط آواز ہے۔ اسلام اور نظریہ پاکستان کی حفاظت ایمان کی حفاظت ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، یہ اسلام کی تجربہ گاہ اور شہدا کی امانت ہے۔ ہم کسی اقتدار کے پجاری اور اغیار کے آلہ کار کو اسلام اور نظریہ پاکستان سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔ علمائے کرام نے ہر دور میں قربانیاں دیں۔ علمائے کرام تحریک پاکستان کے دوران بانی پاکستان کے دست راست تھے۔ آج تعمیر پاکستان کے مرحلہ پر بھی علمائے کرام کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
استحکام پاکستان کانفرنس سے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، علامہ خلیل حنفی، علامہ اشفاق احمد چشتی، قاری ریاست علی چدھڑ نے خطاب کیا۔
کانفرنس میں اسسٹنٹ کمشنر شور کوٹ فضل عباس نے بھی شرکت کی اور اتحاد امت کیلئے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو سراہا۔ کانفرنس میں صدر انجمن تاجران شورکوٹ نے رہنماؤں کے ہمراہ شرکت کی۔
کانفرنس سے علامہ سید حسن رضا، رانا ارشد، چوہدری محمد اشرف قادری نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں پاکستان عوامی تحریک منہاج یوتھ لیگ، ویمن لیگ اور ایم ایس ایم کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
تبصرہ